ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نویں کلاس کے طالب علم نے اسکول آپریٹر کو گولی مار کر کیا زخمی

نویں کلاس کے طالب علم نے اسکول آپریٹر کو گولی مار کر کیا زخمی

Sat, 05 Nov 2016 19:00:34  SO Admin   S.O. News Service

رتلام،5نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباََ35کلومیٹر دور جاورا قصبے کے پرائیوٹ اسکول کے15سالہ ایک طالب علم نے آج اس کے اسکول کے آپریٹر کو مبینہ طور پر پیٹ میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔جاورا کے سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ(سی ایس پی)دیپک شکلا نے بتایا کہ مائل اسٹون اکیڈمی اسکول کے کلاس 12ویں کے طالب علم نے اپنے اسکول کے آپریٹر امت جین کو پستول سے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔جین کو شدید حالت میں اندؤر کے نجی اسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ واقعہ کے بعد ملزم طالب علم سکول سے فرار ہو گیا۔سی ایس پی نے بتایا کہ ملزم طالب علم آج اسکول میں یونیفارم نہ پہن کر سادہ کپڑے پہن کر آیا تھا،اس وجہ سے اس کے استاد نے اسے یونیفارم پہننے کے لئے اسکول سے واپس گھر بھیج دیا۔انہوں نے بتایا کہ نابالغ طالب علم جب اسکول سے گھر آکر یونیفارم پہن رہا تھا، تبھی اس کے والد کو اسکول سے فون کرکے طالب علم کے خراب رویے کی شکایت کی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ ان کا لڑکا جمعرات اور جمعہ کو بھی اسکول نہیں آیاتھا۔شکلا نے بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد طالب علم کے لواحقین کی طرف سے اس پر اسے ڈانٹا اورپیٹا گیا،اس بات سے اسکول مینجمنٹ سے ناراض ہو کر طالب علم پستول لے کر اسکول پہنچا اور اسکول آپریٹر جین کے پیٹ میں گولی مار دی۔انہوں نے بتایا کہ شدیدطورپر زخمی جین کو پہلے شہر کے ایک نجی ہسپتال میں لے جایا گیا، لیکن بعد میں انہیں بہتر علاج کے لیے اندؤرکے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔


Share: